• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس پر پاکستانی ڈاکٹر نے 6 لاکھ سے زائد کا بِل معاف کردیا

امریکا میں مقیم ڈاکٹر عمر عتیق نامی پاکستانی ڈاکٹر نے کرسمس کے موقع پر 6لاکھ 50 ہزار ڈالر سے زائد کے بل معاف کردیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عمر عتیق نے 200 کینسر کے مریضوں کے 6لاکھ 50ہزار ڈالر کے بل معاف کر کے انہیں کرسمس کا تحفہ دیا۔

پاکستانی ڈاکٹر نے امریکی ریاست آرکنساس میں کینسر سنٹر بنایا تھا جہاں یہ تمام مریض زیرعلاج  تھے۔

ڈاکٹر عمر عتیق نے کرسمس کے موقع پر اپنے کینسر کے مریضوں کو مبارکباد کا پیغام بھیجتے ہوئے لکھا کہ ان کے علاج کے بقایا جات ادا کر دیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر عمرعتیق کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہیلتھ انشورنس کے تحت مریضوں کے بیشتر اخراجات پورے کیے جاتے ہیں، تاہم بقایا رقم بھی مریض کے لیے ادا کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین