• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی نیوز اینکر لیو ڈوبس کا پروگرام بند


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی نیوز اینکر کا پروگرام منسوخ کردیا گیا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کےمطابق امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز نے لیوڈوبس کا پروگرام منسوخ کردیا، وہ چینل کے کامیاب ترین پروگرام کے میزبان ہیں۔

وہ امریکا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست حامی گردانے جاتےہیں۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈوبس پر الیکشن فراڈ کی بے بنیاد افواہوں کو ہوا دینے کا الزام ہے۔


جمعے کو ڈوبس کا آخری پروگرام نشر کیا گیا، وہ اپنے پروگرامز کے ذریعے الیکشن چوری کی خبروں کو پھیلانے کا بڑا ذریعہ ثابت ہوئے۔

ڈوبس نے الیکشن چوری کی خبریں اس اعتراف کے بعد بھی پھیلائیں، کہ ان کے پاس اس کے ثبوت نہیں۔

75 برس کے ڈوبس 2011ء سے فوکس ٹی وی پر پروگرام کر رہے تھے، وہ اب بھی ٹی وی ریٹنگ کے لحاظ سے کامیاب ٹی وی میزبان گردانے جاتے ہیں۔

ڈوبس کا فوکس سے معاہدہ برقرار ہے لیکن ان کا پروگرام دوبارہ آن ایئر ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

تازہ ترین