وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے لیے فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ فیلڈ میں موجود میڈیا کارکنان کو بھی شامل کیا جائے گا۔
ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ جرنلسٹس پروٹیکشن بل تیار کرلیا ہے جلد ہی اسمبلی سے پاس کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ انفارمیشن کمیشن بھی بنایا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ میڈیا ہاؤسز کے میڈیا ورکرز کے ساتھ مسائل کے حوالے سے سندھ میں بہتری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے میڈیا مالکان سے رابطہ کیا اور ورکرز کو نوکریوں سے نہ نکالنے پر زور دیا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم نے میڈیا کے کافی پیسے ادا کر دیے ہیں۔