• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا کیس ابھی چلے گا، پیشگی مٹھائیاں نہ بانٹیں، شبلی فراز

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ یہ عدالتی فیصلوں کو سمجھنے سے پہلے ہی مٹھائیاں بانٹ دیتے ہیں اورجب انہیں سمجھ آتی ہے تو پھر انہیں ندامت ہوتی ہے ،ایسی کونسی عدالت ہے جہاں پہلی ہی پیشی پر فیصلہ ہوتاہے ،شہباز شریف کا کیس ابھی آگے چلے گا اس لئے پیشگی مٹھائیاں نہ بانٹیں،وزیر اعظم عمران خان کا واضح موقف ہے کہ جنہوں نے بھی عوام کی دولت لوٹی ہے ان سے کسی طرح کی ڈیل نہیں ہو گی ،ان کاعمران خان سے میچ پڑاہے جن سے ریلیف لینا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ، پی ڈی ایم کی پہلے بھی تاریخیں گزر گئیں او ر آگے بھی گزرتی رہیں گی ،ہم نے سینیٹ انتخابات کی شفافیت کیلئے بل ایوان میںپیش کردیا ہے اور اگر اپوزیشن اس پرساتھ نہیں دیتی توان کی منافقت ایکسپوز ہو جائے گی ،پیسہ ان کا ایمان ہے اس لئے یہ خرید و فروخت چاہتے ہیں، انسانی فلاح کے منصوبے صدقہ جاریہ ہوتے ہیں،حکومت سندس فائونڈیشن جیسے معیار کے حامل منصوبے کو سپورٹ فراہم کر ے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندس فائونڈیشن کے بانی منو بھائی کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شبلی فراز نے کہا سندس فائونڈیشن میں تھیسلیمیا کے بچوں کو معیاری سہولتیں ملتی ہیں اور بحیثیت حکومت ہم اسے سپورٹ کریں گے ۔

تازہ ترین