• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیچ ٹینس ٹائٹل محمد علی اور ہانیہ نوید کے نام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد علی نے عباد سرور کو اور ہانیہ نوید نے عرج بتول کو شکست دیکررینکنگ بیچ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ مینز ڈبلز میں عباد سرور اور محمد علی نے دادو کے شیراز بھنڈ اور نور مصطفے کو، لیڈیز ڈبلز کے فائنل میں ہانیہ نوید اور عرج بتول کی ٹیم نے یمنا ملک اور افشاں فاطمہ کو شکست دی۔ اس موقع پر کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر محمد خالد رحمانی نے اعلان کیا کہ اپریل میںانٹر نیشنل اسپورٹس اویئر نیس پروگرام کے اشتراک سے ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے گا۔

تازہ ترین