گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی کے راہنماو ں میاں عاصم خاں اور میاں ارقم خاں نے سالوں پرانی قتل کی رنجشوں کو ختم کروا کر دو مخالف دھڑوں کو بغلگیر کر دیا،مصری میانی میں چودھری اکبر علی نمبردار سابق ناظم، چودھری عمران، چودھری اسد نمبردار گروپ اور سید صدیق شاہ، سید منیر شاہ، سید منظور شاہ، سید عامر شاہ، سید ایوب شاہ گروپ میں پانچ سالوں سے قتل کی رنجش چلی آ رہی تھی ۔