اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے ذیلی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کفایت شعاری کمیٹی خزانہ کی منظوری کے بعد تمام پرانی گاڑیوں کی جگہ نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ اس سے جہاں عمر پوری کرنے والی گاڑیوں سے جان چھوٹ جائیگی وہاں سالانہ کروڑوں روپے مرمت کی مد میں اٹھنے والے اخراجات کی بھی بچت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزارت کی طرف سے ذیلی اداروں کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اچھی گاڑیاں اور وسائل افسران کو فراہم کر کے ان کی کارکردگی کو بھی جانچا جائے گا۔