• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بگ باس سیزن 14‘ کے میزبان سلمان خان شو میں اداکارہ راکھی ساونت کی  نامناسب حرکتیں دیکھ کر برس پڑے اور شو سے نکل جانے کا کہہ دیا۔

مشہور بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ اپنے متنازع مواد کی وجہ سے کافی مشہور ہے، اس کے علاوہ شو میں شامل تمام شخصیات بھی ہمیشہ سے متنازع ہی رہی ہیں۔

’بگ باس‘14 سیزن کی میزبانی ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بالی ووڈ اداکار سلمان خان کر رہے ہیں جبکہ شو میں شامل شوبز شخصیات کے درمیان نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے۔

شو میں جاری ایسی ہی نوک جھونک نے سلمان خان کو آگ بگولہ کردیا، شو کے دوران راکھی ساونت کی جانب سے کچھ عجیب و غریب حرکتیں کی گئیں جس پر شو میں شریک دوسری کنٹیسٹنٹ روبینہ نے راکھی کی ان حرکتوں کا انتظامیہ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شو بنانے والے راکھی ساونت سے یہ سب کانٹینٹ کیلئے کروارہے ہیں۔


روبینہ کی یہ بات سن کر سلمان خان اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پائے بھڑک اٹھے، سلمان خان نے انتہائی غصے سے چلاتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبات، جذبات ہیں اور ہمارے جذبات کانٹینٹ ہیں۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کیا میں یہ سب کانٹینٹ کیلئے کررہا ہوں، بھاڑ میں گیا کانٹینٹ جو حرکتیں آپ لوگ کررہے ہیں وہی ہم دکھارہے ہیں لیکن آپ لوگ مذاق اڑائیں گے، شرم آنی چاہیے آپ لوگوں کو۔

صرف یہی نہیں بلکہ سلمان خان نے ادکارہ راکھی ساونت کی بھی تمام حدیں پار کرنے پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ سکتی تو شو کو آپ کی ضرورت نہیں۔

سلمان خان نے بگ باس کے گھر کا دروازہ کھولا اور راکھی ساونت سے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو یہاں سے جاسکتی ہیں۔

دوسری جانب  راکھی ساونت کی والدہ چاہتی ہیں کہ اب ان کی بیٹی بگ باس کے گھر سے باہر آ جائے۔

راکھی ساونت کی والدہ اپنی پہلی کیموتھراپی کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوئی ہیں اور ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ ڈسچارج ہونے کے بعد انہوں نے پہلی بار بگ باس کی وہی قسط دیکھی جس میں راکھی پر روبینہ دلیک نے پانی پھینکا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دونوں بگ باس میں کنٹسٹنٹ روبینہ نے راکھی ساونت کے اوپر بالٹی بھر کے پانی پھینکا تھا۔

تازہ ترین