• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم :13 فروری سے کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

بیلجیئم کے وزیر اعظم نے 13 فروری سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد پارکس اور باربر شاپس بھی کھل جائیں گی۔

یورپی ملک بیلجیئم نے کورونا وائرس کی مہلک وبا پر کافی حد تک قابو پانے کے بعد ملک بھر میں 13 فروری سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی باربر شاپس بھی کھل جائیں گی جبکہ پارکس ، کیمپنگ سائٹس اور چڑیا گھر بھی کھول دئیے جائیں گے۔

وزیر اعظم بیلجیئم نے کہا کہ یکم مارچ سے بیوٹی پارلز کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ 26 فروری کو ریسٹورنٹس اور بارز کھولنے سے متعلق غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین