پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے رواں سال کے آغاز میں ہی انسٹاگرام کی آدھی پوسٹس ڈیلیٹ کردیں۔
حیرت انگیز اداکاری کرکے سرحد کے دونوں پار لاکھوں مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی آدھی پوسٹس ڈیلیٹ کردی ہیں۔
کچھ دن پہلے تک سجل علی کی انسٹاگرام پوسٹس کی تعداد 700 سے زائد تھیں جبکہ اب اُن کے اکاؤنٹ پر صرف تین سو 71 پوسٹس ہیں جن میں اُن کی شادی کی اور اپنی کچھ تصویریں ہیں۔
سجل علی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی خبر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
یہ خبر وائرل ہونے کے بعد کچھ صارفین یہ کہہ رہے ہیں کہ سجل علی نے بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون کو کاپی کرتے ہوئے اپنی انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کی ہیں کیونکہ کچھ عرصے پہلے دیپیکا نے بھی اپنے اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردی تھیں۔
صارفین کی جانب سے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ایسا کیا ہوا جو سجل نے اپنی آدھی پوسٹس ہی ڈیلیٹ کردیں۔
دوسری جانب ابھی تک سجل علی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ اُنہوں نے یوں اچانک انسٹاگرام پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کیں۔
واضح رہے کہ سجل علی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 6 اعشاریہ 9 ملین یعنی 69 ہے جبکہ سجل نے صرف دو سو 72 صارفین کو اپنے اکاؤنٹ سے فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے شوہر، اُن کے بھائی بہن سمیت دیگر عزیز و اقارب شامل ہیں۔