• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم مے ڈے کے سیٹ پر امیتابھ ماضی کی یادوں میں کھو گئے

 بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اپنی آئندہ آنے والی فلم مے ڈے کی تیاری کے دوران اسکے سیٹ پر ماضی کی یادوں میں کھوگئے۔ یاد رہے کہ مے ڈے آئندہ برس ریلیز ہوگی۔

ان دنوں فلم مے ڈے کی شوٹنگ جاری ہے اور یہ شوٹنگ اسی مقام پر ہورہی ہے جہاں  1975 امیتابھ بچن کی آئیکونک فلم ’دیوار‘ کی شوٹنگ کی گئی تھی، اس موقع پر امیتابھ نہ صرف ماضی کی یادوں میں کھوئے رہے بلکہ انھوں نے اپنے انسٹا گرام پر اس حوالے سے اپنے فینز سے اپنی یادوں کو بھی شیئر کیا۔


بالی ووڈ شہنشاہ کا کہنا تھا کہ اسی مقام پر میری متعدد فلموں کی شوٹنگ کی گئی۔ انھوں نے انسٹاگرام پر تحریر کیا، دیوار 1975، مے ڈے 2021 اسی کوریڈور پر ماضی کے گزرے وقت کو دیکھتا ہوں، اسی جگہ پر بہت ساری فلمیں شوٹ ہوئیں، میری متعدد فلمیں، لیکن آج، پھر یہیں آگئے۔ 

اس تحریر اور تصویر پر فلم مے ڈے کے اداکاروں میں سے اداکارہ راکول پریت سنگھ نے بالی ووڈ سپر اسٹار سے انتہائی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ریڈ ہارٹ ایموجی کا سائن بطور کمنٹس جاری کیا۔

تازہ ترین