• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ کی فرصت کے لمحات میں نواسی کے ساتھ خوبصورت تصویر

انٹرنیٹ پر بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی ایک تصویر خوب پسند کی جارہی ہے، جس میں لیجنڈ اداکار اپنے فرصت کے لمحات میں اپنی نواسی ناویا ناویلی نندا کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نانا اور نواسی کے خوشگوار لمحات کی یہ تصویر ایک فین پیج پر موجود تھی، جوکہ ناویا سے منسوب تھی، جبکہ اسکے نیچے کیپشن، جونیئر اور سینئر تحریر تھا۔

اب اس تصویر پر امیتابھ کے پرستاروں نے ان سے محبت کے اظہار کے لیے انسٹاگرام پر کمنٹس تحریر کیے ہیں، کسی نے لکھا لو یو، کسی نے ایکسیلینٹ۔ جبکہ بڑے پیمانے پر فینز نے ایموجی کے سائن استعمال کرکے بگ بی اور انکی نواسی سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔


یاد رہے کہ ناویا ناویلی نندا نے گزشتہ برس اپنی انسٹاگرام پروفائل بنائی ہے اور وہ پابندی سے اپنے خاندان کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

ناویا نے نیویارک کی فورڈہیم یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے۔ وہ آرا ہیلتھ کی شریک مالک ہیں یہ آن لائن پلیٹ فارم صحت کے مسائل پر گفتگو کرتا ہے۔ 

تازہ ترین