لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ادا کار دلیپ کمار کے مینیجر نے کہا ہے کہ پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے ،وہ اکثر پشاور اور اپنے آبائی گھر کی بات کرتے رہتے ہیں ۔جیو نیوز کے مطابق لندن میں دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی نے کہا ہے کہ پشاورمیں دلیپ کمار اور کپورخاندان کے گھروں کے موجودہ مالکان اورحکومت جلد از جلد معاملے طے کر کے ان عمارتوں کو میوزیم میں تبدیل کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ جب سے پاکستانی حکومت نے دلیپ کمار کے گھر اور کپور حویلی کو محفوظ کرنے اور میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ اور عملی کام کا آغاز کیا ہے تب سے ان فنکاروں کے چاہنے والے کافی خوش ہیں۔ فیصل فاروقی کا کہنا ہے کہ پشاور میں دلیپ کمار، کپور فیملی،شاہ رخ خان اور دیگر ستاروں کے آبائی گھر ہیں ،اس کی اپنی ایک اہمیت ہے جس کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے۔پاکستان کے شہر پشاور میں بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر اور کپور خاندان کی رہائش گاہ کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی خبر سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے لیکن اس اقدام میں اب بھی کچھ رکاوٹیں موجود ہیں۔دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی نے پشاور میں دلیپ کمار اور کپور خاندان کے آبائی گھروں کے حوالے سے موجودہ مالکان اور حکومت کے درمیان تنازع کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب سے حکومت پاکستان کی جانب سے دلیپ کمار کے گھر اور کپور حویلی کو محفوظ کرنے اور میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا اور اس حوالے سے عملی کام کا آغاز ہوا ہے، تب سے ان فنکاروں کے چاہنے والے کافی خوش ہیں۔حکومت پاکستان اور گھروں کے موجودہ مالکان کو چاہیے کہ وہ ’مل کر باہمی اتفاق سے قیمتوں کا تعین کریں۔