پشاور( کرائم رپورٹر) سابق وزیر اعظم پاکستان کے داماد اور سابق ممبر قومی اسمبلی کیپٹن صفدر نے تھانہ حیات آبادمیں سکیورٹی کے لئے درخواست دیدی ۔گزشتہ روز تھانہ حیات آباد میں درخواست جمع کرانے کے بعد انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جب بھی نیب پشاور میں پیشی کے لئے آتے ہیںان کی جان کو خطرہ ہوتاہے اس لئے پولیس ہر بار انہیں سیکورٹی فراہم کرے انہوںنے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ سال 12اکتوبر کو پشاور اور3اگست کو لاہور میں پولیس کو سیکورٹی کے لئے درخواست دی تھی انہوں نے الزام لگایاکہ چیئر مین نیب ٗڈی جی نیب لاہور اور مشیر شہزاد اکبر نے وزیر اعظم عمران خان اور چیئر مین نیب کی ایماء پر ان پر قاتلانہ حملہ کروایا تھا جس کے دوان ان کی بلٹ پروف گاڑی کو بھی نقصان پہنچا تھا انہیں چیئر مین نیب سے خطرہ ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اب انہیں نیب پشاور کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے نیب پشاور کی قدر کرتاہوں انہیں نیب پشاورسے کوئی گلہ نہیں یہ مہمانوں کی سرزمین ہے یہاں پر مہمانوںکی قدر کی جاتی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ چیئر مین نیب ضدی انسان ہے ٗان کا دماغی معائنہ ہونا چاہیے ٗانہوں نے بتایاکہ مانسہرہ میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق 3سو انکوائریاں کی جار ہی ہیں ٗ1872کی اپنی جائیداد سے متعلق جواب دے رہاہوں ۔