• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتی مفادکیلئے اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا جمہوریت کیلئے نقصان دہ، شیخ رشید

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی، نیوز ایجنسیز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن رہنمائوں کو خبردار کیا ہے کہ قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششیں جمہوریت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں ، اپوزیشن جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ، ذاتی مفاد کیلئے قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے سے گریز کیا جائےاپوزیشن میں حکومت ختم کرنیکی طاقت نہیں،لانگ مارچ میں رکاوٹ نہیں ڈالینگے ۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر اپنے رد عمل میں کہا کہ پی ڈی ایم والے خسارے میں رہیں گے، اپوزیشن والے جو لہجہ استعمال کررہے ہیں ان کا اپنا نقصان ہو گا، اپوزیشن جماعتوں کے احتساب کا وقت آچکا ہے جس سے بچنے کیلئے یہ لوگ مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں،پی ڈی ایم کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہئے انکے بیانات جمہوریت ، قومی مفاد اور سکیورٹی اداروں کیلئے نقصان دہ ہیں اور اس کا فائدہ پاکستان کا دشمن اٹھا رہا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملکی اداروں کے بارے میں اپوزیشن کے حالیہ بیانات قابل مذمت ہیں اور یہ ملکی مفاد میں نہیں۔

تازہ ترین