اسلام آباد(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان آئین اور قانون کے عین مطابق ہے‘وہ واضح کر چکے ہیں کہ پاک فوج اپنا آئینی کردار ادا کر رہی ہیں‘ وہ درست کہہ رہے ہیں کہ ان کی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے‘پاکستان میں انتشار پھیلانے کا فائدہ بھارت کو ہوگا‘پی ڈی ایم پاکستان کے مفادات کوسامنے رکھے۔