• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، FTC فائرنگ واقعہ، دہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

شہر قائد کراچی میں واقع ایف ٹی سی فلائی اوور پر فائرنگ سے دو سگے بھائیوں کی ہلاکت پر دہرے قتل کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کر لیا  گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایف ٹی سی فلائی اوور پر فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، فائرنگ کے واقعے میں دہرے قتل کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول سید عابد حسین شاہ کے بیٹے شہریار شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 4 نامزد افراد سمیت 6 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  نامزد ملزمان میں سید شاہنواز شاہ، شاہ نیاز شاہ، رحمت شاہ، ڈرائیور محمد کمال اور 2 نامعلوم افراد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے قتل کیے گئے سید عابد حسین کے سینے پر 3 گولیاں لگیں ہیں جبکہ مقتول سید ساجد حسین شاہ کو ایک گولی بائیں بازو اور ایک گولی ناک پر لگی۔

واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ایف ٹی سی فلائی اوور پر پیش آیا تھا۔

تازہ ترین