• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میشا شفیع کے چالان پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی

اداکار و گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت  کے دوران میشا شفیع کے چالان پیش نہ کرنے پر عدالت کی جانب سے ایف آئی اے حکام پر برہمی کا اظہار کیا گیا ۔

لاہور کی مقامی عدالت میں  گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس پر جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے سماعت کی، سماعت کے دوران  ملزمان عفت عمر، لینا غنی ، فریحہ ایوب، حسیم الزمان اور  سید فیضان سمیت 6 ملزمان عدالت میں  پیش ہوئے۔

عدالت کی جانب سے سماعت کے دوران ریمارکس دیے گئے کہ ملزمان نے سائل کے خلاف ہتک آمیز پوسٹیں سوشل میڈیا پر لگا ئیں۔

دوران سماعت مقدمے میں ملوث ملزمہ لینا غنی نے بریت کی درخواست دائر کر دی جبکہ مقدمہ میں ملوث ملزمہ عفت عمر کی جانب سے بھی مستقل حاضری کی معافی کی درخواست دائر کر گئی۔

مقدمے میں ملوث ملزم علی گل نے اپنی جگہ کونسل تعینات کرنے کی درخواست دائر کی۔

بعد ازاں سماعت 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت پیش نہ ہونے پر ملزم علی گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

تازہ ترین