• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار و گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس میں دوران سماعت گواہ اداکارہ عفت عمر نے اپنے تخفظ کے لیے عدالت سے سیکیورٹی مانگ لی۔

لاہور کے سیشن کورٹ میں اداکار و گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔

اداکارہ عفت عمر نے عدالت میں کہا کہ گزشتہ سماعت پر علی ظفر کے حامیوں نے نعرے لگائے تھے اور اُن کے حامیوں نے بیان واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

دوران سماعت فاضل جج نے کہا کہ اگر واقعہ عدالت میں پیش آیا ہے تو پھر قانون کے مطابق دیکھیں گے اور اگر واقعہ کورٹ روم سے باہر ہوا ہے تو مقدمے کی درخواست دائر کریں۔

عدالت نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعوےکی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے گواہ عفت عمر کی علی ظفر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کر دی اور عفت عمر کو ہراساں کیے جانے اور تحفظ کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر عفت عمر کو جرح کے لیے طلب کر لیا۔

تازہ ترین