• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مسلمان کامیڈین منور فاروقی کی رہائی کے بعد پہلی پوسٹ

بھارت میں ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے کے جھوٹے الزام میں گرفتار ہونے والے نوجوان مسلم کامیڈین منور فاروقی کی جیل سے رہائی کے بعد انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ سامنے آگئی۔

منور فاروقی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ ہمیشہ کی طرح مُسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


مسلم کامیڈین نے اپنی تصویر کو ایک معنی خیز اور شاعرانہ طرز کا کیپشن دیتے ہوئے لکھا:

میرے اندر کے اندھیروں کو کرنے دو شکایت
ہنسا کر لاکھ چہروں کو روشن کیا ہے میں ن
ے

منور فاروقی نے اُن کے مشکل وقت میں ساتھ دینے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست جوناگڑھ سے تعلق رکھنے والے مسلم مزاح نگار منور فاروقی کو اس جرم کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا جو اس نے کیا ہی نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ کامیڈین منور فاروقی کو مدھیہ پردیش کی اندور پولیس نے اسٹیج سے حراست میں لے لیا تھا۔

پولیس نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا تھا کہ اداکار اپنی باری آنے پر ہندو دیوتاؤں سے متعلق لطیفے سنانے والا تھا۔

بعد ازاں بھارتی پولیس نے بھی تسلیم کیا کہ انہیں منور فاروقی کے خلاف توہینِ مذہب کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

یاد رہے یہ وہی نوجوان کامیڈین ہیں جنہوں نے گودھرا ٹرین حادثے کو بھارتی جنتا پارٹی کی پیشکش اور موجودہ وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت کاری میں بننے والی کارٹون فلم قرار دیا تھا۔

تازہ ترین