• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: گرفتار مسلمان کامیڈین کو اب تک ضمانت نہ مل سکی

بھارت میں پولیس نے ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے کے جھوٹے الزام میں نوجوان مسلم کامیڈین منور فاروقی کو گرفتار کیا تھا جنھیں  اب تک رہائی نہ مل سکی۔ 

بھارتی ریاست جوناگڑھ سے تعلق رکھنے والے مسلم مزاح نگار منور فاروقی کو اس جرم کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا جو اس نے کیا ہی نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ کامیڈین منور فاروقی کو مدھیہ پردیش کی اندور پولیس نے اسٹیج سے حراست میں لے لیا تھا۔

پولیس نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا تھا کہ اداکار اپنی باری آنے پر ہندو دیوتاؤں سے متعلق لطیفے سنانے والا تھا۔

بعد ازاں بھارتی پولیس نے بھی تسلیم کیا کہ انہیں منور فاروقی کے خلاف توہینِ مذہب کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

بھارت کی دو عدالتیں منور کو ضمانت دینے سے انکار کر چکی ہیں جبکہ مدھیہ پردیش کے ہائی کورٹ میں ان کی ایک اور درخواست زیر سماعت ہے۔

پولیس نے 27 روز گزرنے کے باوجود منور فاروقی کو رہا نہیں کیا کیونکہ ان کے مطابق کامیڈین کی رہائی سے امن و عامہ کی صورت حال میں خلل پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے یہ وہی نوجوان کامیڈین ہیں جنہوں نے گودھرا ٹرین حادثے کو بھارتی جنتا پارٹی کی پیشکش اور موجودہ وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت کاری میں بننے والی کارٹون فلم قرار دیا تھا۔

تازہ ترین