امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا، ریاست مدینہ کے دعوے دار خاموشی سے یوٹرنز کی سنچریاں بنارہے ہیں۔
لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک سیاسی، اقتصادی، معاشی اور اخلاقی تنزلی کا شکار ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے دور میں مڈل کلاس ختم ہوگئی۔
سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ منہگائی، بےروزگاری سے تنگ عوام فاقوں اور خود کشیوں پر مجبور ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے گھر کا خرچ 2 لاکھ میں نہیں چلتا، 20 ہزار تنخواہ والوں کا کیسے چل سکتا ہے؟
سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا، ریاست مدینہ کے دعوے دار خاموشی سے یوٹرنز کی سنچریاں بنارہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں غریب غریب تر، مافیاز کی دولت میں کئی سو گنا اضافہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ دار اربوں روپے خرچ کرکے پارلیمنٹ میں بیٹھے ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی متبادل کے طور پر امید کی کرن ہے، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔