اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ممبران اسمبلی کی خریدوفروخت کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اب سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا چاہیے اور فائدہ اٹھانے والوں کو سیاست سے ہمیشہ کیلئے باہر کردینا چاہیے کیونکہ ایسے لوگ سیاست پر دھبہ ہیں۔ دریں اثناء ممبر صوبائی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات 10کروڑ روپے کی آفر ہوئی تھی اور آفر این جی او کی ایک خاتون نے پیپلز پارٹی کی جانب سے آ کر کی تھی، پیسوں کی آفر ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی اور ممبر میانداد خان کو بھی ہوئی تھی جبکہ سینیٹ میں ووٹ فروخت کرنے والوں کی ویڈیوز آنا ملک کیلئے انتہائی بدنامی کا باعث ہے۔