اسلام آباد(صباح نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کی رہنمائی کا احترام کریں گے‘سیاسی دکان چمکانے کیلئے اداروں پر تنقید اپوزیشن کا و طیرہ ہے۔
منگل کو اپنے بیان انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مفادات ایک طرف ہیں اور ان کی سیاست دوسری طرف‘اپوزیشن والے صرف لوٹ مار کا پیسہ بچانا چاہتے ہیں‘اپوزیشن بتا دے کہ ان کے مفادات، میثاق جمہوریت سے مطابقت نہیں رکھتے ‘ اداروں پر بلاوجہ تنقید سے دشمن کے بیانیہ کی حمایت کی جا رہی ہے، پی ڈی ایم کے بعض لوگ بچگانہ بیانات دے رہے ہیں۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی جمہوریت کا راگ الاپتے، اوپن ووٹنگ کا مطالبہ کرتے رہے، اب ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے وعدوں سے منحرف دکھائی دے رہے ہیں، وہ آج بھی کرپٹ پریکٹسز کو تحفظ دینا چاہتے ہیں، اپوزیشن کنفیوژن کا شکارہے۔