اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آبادبار کے 70سے زائد وکلاء نےاسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث وکلاء کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ وفاقی دارالحکومت میں پریکٹس کرنے والے عمر اعجاز گیلانی، ایمان زینب مزاری ،بیرسٹر زینب جنجوعہ،بیرسٹر احسان ہیرزادہ، انیق سلیمان ملک، شیر آصف، جگنو کاظمی، بیرسٹر شایان قیصر، رمشا نوشاب، سلیمان کے حیدر، عبدالعزیز بگری، مہمانہ خٹک، بابر علی خان، بیرسٹر عدیل ملک، بیرسٹر خدیجہ صدیقی، بیرسٹر پیرزادہ اورنگزیب، سردارحسیب احمد، بیرسٹر کبیرہاشمی، مہرالنساء ساجد، رضوان احمد، بیرسٹر احمف عزیراور کاشفہ نیاز سمیت 70 وکلا کے دستخط سے جاری کی گئی مذمت میں وکلاء کا کہنا ہے کہ عدلیہ پر حملہ دراصل لیگل پروفیشن کی بنیادوں پر حملہ ہے۔