• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: متعدد غیر قانونی اشتہاری بورڈ ز اتار لئے گئے

کوئٹہ(خ ن)ایڈمنسٹریٹر سیدال خان لونی کے احکامات پر میونسپل مجسٹریٹ عبدالباسط بزدار اور ٹیکس سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار یوسفزئی اور میونسپل ٹریڈ لائیسنس آفیسر شاہد بٹ کی نگرانی میں ان تمام شاپ ایڈورٹائزمنٹ بورڈ زکے خلاف کارروائی کی گئی جنھوں نے میونسپل ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس جمع نہیں کرایا تھا، ابتدائی طور پر کارروائی کا آغاز باچاخان چوک میکانگی روڈ کارنر سے کرتے ہوئے آرٹ سکول روڈ کی جانب متعدد غیر قانونی بورڈ اتارے گئے اور دوکانداروں کو تنبیہ دی گئی کہ وہ بورڈ کے سائز کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائے بصورت دیگر کمپنیوں کے فروغ والے تمام بورڈ اتار کر بنام سرکار ضبط کئے جائیں گے۔
تازہ ترین