دبئی کے ایک گھر پر نجی پارٹی جاری تھی جس پر پولیس نے چھاپہ مارا اور میزبان سمیت شرکاء کو گرفتار کرلیا گیا۔
کورونا وائرس کے دوران احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کر نے پر میزبان کو 50 ہزار اماراتی درہم یعنی 13 ہزار ڈالر جبکہ پارٹی میں شریک ہر شخص کو 15 ہزار اماراتی درہم یعنی چار ہزار ڈالر جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارٹی کے شرکا موسیقی کی دھن پر رقص کر رہے ہیں۔