• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں غربت زیادہ ہونے کے باعث میرٹ پر روپیہ تقسیم کیا، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس وبا کے دوران پیسے کی تقسیم سے متعلق کہنا ہے کہ کوئی نہیں کہہ سکتا ہم نے احساس پروگرام مں رقم کی تقسیم غیر منصفانہ کی، سندھ میں ہم نے وہاں اپنی حکومت نہ ہونے کے باوجود زیادہ پیسہ تقسیم کیا، سندھ میں غربت زیادہ ہونے کے باعث میرٹ پر روپیہ تقسیم کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلے کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ احساس کفالت پروگرام شفاف ہے، کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، آج ہمارا دوسرا فیز شروع ہو رہا ہے، 70 لاکھ خاندانوں میں پیسہ بانٹنا شروع کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے دوران سندھ میں آبادی کے لحاظ سے زیادہ پیسہ دیا گیا، سندھ میں ہماری حکومت نہیں لیکن ہم نے صرف میرٹ کی بنیاد پرکام کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا فرض ہوتا ہے کمزور طبقے کی مدد کرے، تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائے گا، مستحقین کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دے رہے ہیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا کام شروع ہوچکا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں فنڈز کی تقسیم منصفانہ کی ہے،  ہم نے احساس کارڈ صرف میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لبنان کی حکومت نے کورونا کےدوران سیاسی بنیادوں پر لوگوں میں پیسے بانٹے، لبنان میں رقم کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث لوگ مظاہرہ کر رہے ہیں، کورونا وائرس کے دوران لبنان کی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر پیسے بانٹے تھے۔

تازہ ترین