• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف علوی کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ، بس میں سفر بھی کیا

صدر مملکت عارف علوی نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی ) کا دورہ کیا، دورے کے دوران  ڈاکٹر عارف علوی نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کی بس میں سفر بھی کیا۔

ایوان صدر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بی آر ٹی پشاور کی بس میں سفر کیا اور ایک اسٹاپ سے دوسرے اسٹاپ تک پہنچے۔

ٹوئٹ کے مطابق صدر مملکت نے بس میں موجود افراد سے گفتگوکی۔ صدر مملکت کو اپنے درمیان دیکھ کر بیشتر شہری خوش نظر آئے جبکہ بعض شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

صدر مملکت نے ٹرانسپورٹ سے متعلق انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ لوگوں نے بی آ ر ٹی سروس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تازہ ترین