• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ انتخابات: ڈیجیٹل سہولت سینٹرز قائم

سینیٹ کے انتخابات 2021ء میں شفافیت کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈیجیٹل سہولت سینٹرز قائم کر دیئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اور صوبائی الیکشن کمشنر دفاتر میں یہ ڈیجیٹل سہولت سینٹرز قائم کیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان ڈیجیٹل سہولت سینٹرز میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیجیٹل سہولت سینٹرز کی معاونت ایف آئی اے، نادرا، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سے کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے چیئرمین نیب، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور وزارتِ داخلہ کو اس ضمن میں مراسلہ لکھ دیا ہے۔


مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیب، نادرا، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور وزارتِ داخلہ الیکشن کمیشن کو ضروری معاونت فراہم کریں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر ادارہ فوکل پرسن نامزد کر کے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔

تازہ ترین