• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین اور اقراء عزیز کو ہوٹل سے کیوں باہر نکالا گیا ؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کا بتانا ہے کہ ایک بار اُنہیں ریستوران سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

انسٹا گرام پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معروف اداکارہ اقراء عزیز اور اداکار، اسکرین رائٹر اور میزبان یاسر حسین ایک شو میں بطور مہمان موجود ہیں اور اپنی زندگی سے متعلق دلچسپ واقعات بتا رہے ہیں ۔

اسی دوران ان سے پوچھا جاتا ہے کہ اُن دونوں کے لیے کونسا ایسا لمحہ تھا جو بہت دلسچپ اور حیرت انگیز تھا۔


اس پر اقراء عزیز کی جانب سے افسردگی سے جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’ایک بار وہ اور یاسر حسین ایک ریستوران میں موجود تھے، اسی دوران یاسر حسین سے گلاس ٹوٹ گیا جس پر ہوٹل مالکان نے انہیں وہاں سے باہر نکال دیا تھا۔‘

اقرا عزیز کی بات کو جاری رکھتے ہوئے یاسر حسین نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’ایسا ہوا تھا جو کہ اُن کے لیے بہت حیرت انگیز اور دلچسپ ثابت ہوا تھا مگر گلاس انہوں نے نہیں توڑا تھا۔‘ 

تازہ ترین