• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکار کی ہلاکت کی تحقیقات مکمل


کراچی کے علاقے سعود آباد میں ڈکیتی میں ملوث برطرف پولیس اہلکار کی ہلاکت کے  معاملے پر پولیس حکام نے تحقیقات مکمل کرلیں، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج تحقیقات کا حصہ ہے۔

ایس ایس پی فیصل عبداللّٰہ چاچڑ کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکار اظہر نے حاضر سروس پولیس اہلکار حیدر کو اے ٹی ایم پر لوٹنے کی کوشش کی، کانسٹیبل حیدر کی اپنے دفاع میں فائرنگ سے برطرف اہلکار اظہر ہلاک ہوا۔

 ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ پولیس نے باریک بینی سے تفتیش کی، بینک کی سی سی ٹی وی سمیت دیگر  ٹیکنکل شواہد حاصل کئے، اے ٹی ایم کی سی سی ٹی وی میں ملزم کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ ہلاک پولیس اہلکار اظہر سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل بھی چوری شدہ ہے، موٹرسائیکل لانڈھی کے علاقے سے چوری کی گئی، جس کا مقدمہ درج ہے۔

 فیصل عبداللّٰہ چاچڑ نے کہا کہ برطرف اہلکار اظہر کا کرمنل ریکارڈ مل گیا، ملزم کو کرپشن پر پولیس سے برطرف کیا گیا۔

تازہ ترین