مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات سے متعلق ویڈیو جاری کرکے سپریم کورٹ پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپوزیشن کو دھمکی دے رہے ہیں کہ ان کا ساتھ نہ دیا تو حکومت سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 2018 میں سینیٹ الیکشن کے لیے خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ ووٹ خریدنے کے لیے پی ٹی آئی ارکان کے آگے نوٹوں کے انبار لگائے گئے۔