کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات تک اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عہدہ چھوڑ دیں، ویڈیو کا مقصد سپریم کورٹ پر دبا ڈالنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان اگر ایماندار ہیں تو سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور سابق اسپیکر صوبائی اسد قیصر سے موجودہ عہدوں سے استعفیٰ لیں ویڈیو کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور تحقیقات کیلئے پارلیمانی انکوائری کمیٹی بنائی جائے۔
پیر کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےفیصل کریم کنڈی نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی اپنے ارکان اسمبلی کو اب بھی رشوت دے رہی ہے، وزیر اعظم اراکین کو 50 کروڑ رشوت دے رہے ہیں،سپریم کورٹ نے ایکشن لیا یے، الیکشن کمیشن بہت زیادہ تابعدار ہے وہ ایکشن نہیں لے گا۔