سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں سوتیلے بہن بھائی نے محبت کے بعد آپس میں شادی کرلی ۔ باپ نے اپنی بیٹی اور بیٹے کیخلاف لو میرج کا مقدمہ درج کروادیا ۔ مقدمہ میں نکاح خواں اور گواہوں سمیت 10 افراد کو شامل کیا گیا ہے ۔ لوکڑی بھلوال کے رہائشی صوبے خان نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ سکندر خان اس کی پہلی بیوی خورشید بی بی سے پیدا ہوا جبکہ 17 سالہ زہرہ عارف دوسری بیوی شہناز بیگم سے پیدا ہوائی ۔ دونوں نے گزشتہ برس آپس میں تعلقات استوار کرکے نکاح کرلیا۔ یکم فروری 2020 کو نکاح کی رجسٹریشن یونین کونسل نمبر 3 مبارک پارک سرگودھا میں درج کروایا گیا ۔ اقبال کالونی کے نکاح خواں قاری فاروق گواہوں سمیت 10 افراد کیخلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ مقدمہ 9 فروری 2021 کو درج کیا گیا ہے ۔