• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018 کے سینیٹ الیکشن میں عمران خان نے خود منڈی لگائی، مریم اورنگزیب

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگ زیب نے احتساب عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کا جو عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا وہ کل عوام نے دیکھا، 2018 کے سینیٹ الیکشن میں عمران خان نے خود منڈی لگائی،انہوں نے پیسوں سے لوگوں کے ضمیر خریدے،اگر یہ مدینہ کی ریاست ہوتی تو عمران خان جیل میں ہوتے،عمران خان لوگوں پر الزامات لگاتے ہیں، چور کہتے ہیں، عمران خان چوروں کا سردار ہے،کے پی میں لوگوں کو پیسے دیکر خریدا گیا پھر اڑھائی سال وزیر قانون بنائے رکھا،ویڈیو موجود ہونے کے باوجود انکو پارٹی میں شامل کیا،مدینہ کی ریاست کے نام پر سیاست چمکانے والوں کا حال پوری عوام نے دیکھ لیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے تصدیق کی یہ سب سے بڑے چور ہیں،دوسروں پر فارن فنڈنگ کا الزام لگانے والے عمران خان نے اعتراف جرم کیا کہ فارن فنڈنگ ہوئی،ملازمین کے ناموں پر پرائیویٹ اکاؤنٹس میں فارن فنڈنگ ہوئی،دوسروں پر بکنے کا الزام لگاتے ہیں ، سپریم کورٹ کے سماعت کرنے سے ایک دن پہلے ویڈیو ریلیز کی گئی۔

تازہ ترین