• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،واپڈ ا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کا احتجاج

پشاور (لیڈی رپورٹر)واپڈ ا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے واپڈا کی نجکاری اور اسلام آباد میں ملازمین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے کی قیادت حاجی اقبال اور دیگر ساتھیوں نے کی۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے جس پر واپڈا کے نجکاری کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ واپڈ ا کی نجکاری کسی صورت منظور نہیں ہے۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور منافع بخش اداروں کو نجکاری کے نام پر تباہ نہ کرے مظاہرین نے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت کے اوچھے ہتکھنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
تازہ ترین