• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ڈرائی پورٹ کو بند نہ کیا جائے،ثمر ہارون بلور

پشاور (لیڈی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے حکومت سے مطالبہ ہے کہ پشاور کی تاجر براری کے مشکلات کو مد نطر رکھتے ہوئے پشاور ڈرائی پورٹ کو بند نہ کیا جائے ۔ہم اضاخیل ڈرائی پورٹ کے خلاف نہیں لیکن پشاور ڈرائی پورٹ کی بندش سے پشاورکے تاجر اور ایمپورٹرز شدید متاثر ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور نے پشاور پریس کلب میں تاجر برادری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمن ،سردار حسینی اور زبیر گل بھی موجود تھے۔صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور نے کہا کہ پشاور کے تاجر پہلے سے مشکلات سے دو چار ہے جبکہ نوشہرہ اضاخیل ڈرائی پورٹ میں سہولیات کا بھی فقدان ہے اسی لئے حکومت پشاور ڈرائی پورٹ کو بند نہ کرے ثمر ہاورون بلور نے موجودہ سیاسی حالات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنیٹ انتخابات کیلئے آرڈیننس لانا سپریم کورٹ پر دباوء ڈالنے کیلئے ہے، شو آف ہینڈ کیلئے یہ طریقہ کار اپنا نا غلط ہے۔انہوں نےحکومت وقت سے گزارش کی کہ جس ڈسٹرکٹ سے منسٹرز ہوں ضروری نہیں وہاں ساری سہولیات مہیا کی جائیں دیگر ڈسٹرکٹ کو بھی سہولیات دی جائیں اس موقع پر تاجر رہنماوں نے کہا کہ پشاور ڈرائی پورٹ کی منتقلی کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہے اور اس فیصلے کے خلاف عدالتوں سے رجوع کرینگے۔
تازہ ترین