• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور صوبہ بحالی کی قرارداد اور جعلی پیروں سے متعلق تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع

ملتان ،بہاولپور  (سٹاف رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)    جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے جعلی پیروں اور جعلی عاملوں کی لوٹ ماراور دلخراش واقعات پر تحریک التواءپنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی،  تحریک التواءمیں کہاگیا ہے کہ سیکڑوں لوگ   جعلی پیروں اور جعلی عاملوں کےہاتھوں موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں،حکومت پنجاب  اس گھناؤنے کاروبارکرنیوالوں کیخلاف فوری اقدامات کرے    ،علاوہ ازیں   ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بہاول پور صوبہ کی بحالی کے حوالے سے قرارداد جمع کر ادی ،انہوں نے  کہا  ہے کہ وفاقی حکومت صوبہ بہاول پور کی بحالی کی پنجاب اسمبلی کی متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرارداد پر آئینی طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے صوبہ بہاول پور کو بحال کرے،  پنجاب اسمبلی کا   ایوان    جنرل راحیل شریف کے فوج میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے 13 فوجی افسران کی برطرفی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ ڈاکٹر   وسیم اختر
تازہ ترین