• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن کیلئے پنجاب میں PTI کے رابطوں میں تیزی


پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے لئے تحریک انصاف کے رابطوں میں تیزی آگئی، حکومتی جماعت پی ٹی آئی 6 سیٹیں ملنے کے لیے پرامید ہے، پنجاب سے سینیٹ کے ٹکٹ کے 10 سے زائد خواہشمندوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کیلئے پارٹی اور حکومتی عہدوں پر فائز رہنما ٹکٹ کے خواہشمند ہیں، سینٹرل پنجاب سے عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور ظہیر عباس ٹکٹ کے خواہشمند ہیں جبکہ نارتھ پنجاب سے سیف اللہ نیازی، ساؤتھ پنجاب سے جلال الدین رومی ٹکٹ کے خواہشمند ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سیف الدین کھوسہ، ڈاکٹر زرقا، تنزیلہ عمران، جمشید اقبال چیمہ، بابر اعوان، شہزاد اکبر اور ثانیہ نشتر بھی متوقع امیدواروں میں شامل ہیں اور ٹکٹ کے لئے کوشاں ہیں۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ق کے اتحادی کامل علی آغا کے ٹکٹ کی منظوری وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی دے چکے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے متعدد ارکان ناراض ہیں جبکہ حکومت اپنے ناراض رہنماوں کو بھی منانے کے لئے کوشاں ہے۔


تازہ ترین