• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندہ خاتون کو مردہ قرار دے کر انشورنس کی رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار


زندہ خاتون کو مردہ قرار دے کر انشورنس رقم بٹورنے کے کیس میں مبینہ ملزم اورخاتون کے بیٹے کو امریکا میں گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق سیما کھربے نے اپنے بیٹے فہد کو ذمےدار قرار دیا تھا۔

خاتون کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس کا واردات سے تعلق نہیں۔

ایف آئی اے نے تین اکاؤنٹس کے سراغ لگائے تھے، ان اکاؤنٹس میں ملزم فہد سلیم کھربے نے پیسے بھیجے۔

یہ پاکستانی اکاؤنٹس تھے جن میں بیرون ملک سے پیسے بھیجے گئے تھے۔ ان ہی اکاؤنٹس کی معلومات پر فہد سلیم کھربے کو گرفتار کیا گیا۔

فہد سلیم کھربے کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت تحقیقات بھی جاری ہیں۔

تازہ ترین