• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے والد کے ووٹ رجسٹر کروانے کی تردید کردی

 سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے اپنے والد کے اسلام آباد میں ووٹ رجسٹر کروانے کی تردید کردی۔

قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں اپنے ووٹ کی رجسٹریشن نہیں کروائی۔

قاسم گیلانی نے کہا کہ اسلام آباد سے سینیٹ انتخابات کے لیے یوسف رضا گیلانی کے امیدوار ہونے سے متعلق خبر غلط ہے۔

اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا ووٹ اسلام آباد سے رجسٹر کروا لیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔

تازہ ترین