• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی پولیس ایکٹ میں ترمیم پر اظہار تشویش


سابقہ پولیس انسپیکٹر جنرلز کی تنظیم، ایسوسی ایشن آف فارمر انسپکٹر جنرلز پولیس (اے ایف آئی جی پی) نے خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ میں ترمیم اور صوبے میں پولیس کی آپریشنل خودمختاری ختم کرنے کے ممکنہ حکومتی اقدام سے متعلق گردش کرتی خبروں پر تشویش کا اظہار کردیا اور وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔

اے ایف آئی جی پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کے پی حکومت پولیس کی آپریشنل خودمختاری ختم کرنے کا سوچ رہی ہے۔ آپریشنل خود مختاری سے تاثر ہے کہ پولیس بغیر کسی احتساب کے بہت طاقتور ہوگئی ہے۔

پی ٹی آئی حکومت نے کے پی پولیس کو آپریشنل خود مختاری دے کر تاریخ رقم کی۔ اب اگر کے پی پولیس ایکٹ میں ترمیم کی گئی تو اہم کامیابیاں کالعدم ہوجائیں گی۔ پولیس ایکٹ میں ترمیم کرنے کا دن ملک کیلیےغمگین دن ہوگا۔

تازہ ترین