• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر پی پی، ن لیگ، جے یو آئی بھی کاغذات جمع کرائیں گے


اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یوآئی کے امیدوار بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں کے لیے انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈیول جاری کر دیا۔ کاغذات نامزدگی 12 اور 13 فروری کو ریٹرنگ افسر کو جمع کرائے جا سکیں گے۔

امیدواروں کی حتمی فہرستیں 23 فروری کو آویزاں کی جائیں گی۔ جبکہ امیدوار 2 مارچ، دن 12 بجے تک مقابلے سے دستبردار ہو سکیں گے

تازہ ترین