• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالائق حکومت کا خاتمہ کر کے دم لیں، آفتاب شیرپاؤ


قومی وطن پارٹی کے رہنما آفتاب شیر پاؤ کا کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کاحصہ کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

چار سدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ  نالائق حکومت کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جس طریقے سے ملک چلایا جارہا ہے، غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ سلیکٹڈ سے یہی توقع کی جاسکتی ہے اگر الیکٹڈ ہوتا تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔

آفتاب شیر پاؤ نے سابق گورنر حیات محمد خان شہید کی 46ویں برسی پر تعزیتی جلسے سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ 26 تاریخ کو اسلام آباد کی طرف رخ ہوگا اور نالائق حکومت کا خاتمہ کرکے واپس آئیں گے۔

تازہ ترین