• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے کپتان کی صلاحیتیوں پر اعتماد ہے وہ ہر چیلنج پر پورا اترتے ہیں، فردوس اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ان فٹ کھلاڑی عمران خان کی فٹنس کا کیا مقابلہ کریں گے؟ ہمیں اپنے کپتان کی صلاحیتیوں پر اعتماد ہے وہ ہر چیلنج پر پورا اترتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن 12ویں کھلاڑی ہیں وہ اسٹمپ آؤٹ ہوچکے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان فٹ کھلاڑی عمران خان کی فٹنس کا کیا مقابلہ کریں گے؟ ہمیں اپنے کپتان کی صلاحیتیوں پر اعتماد ہے وہ ہر چیلنج پر پورا اترتے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن والے صرف تقاریر کرتے ہیں 26 مارچ کو بھی ایسا ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو کنٹرول میں رکھا ہے اور اس صورتحال میں میدان آباد رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان پُرامن ملک ہے اور یہاں کھیلوں کی سرگرمیاں ممکن ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیموں کے آنے سے ہمیں ٹیلنٹ ملے گا۔

غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے ٹائٹ سیکیورٹی اور سڑکوں کی بندش پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی تکلیف کا احساس ہے۔

اسٹیڈیم میں کراؤڈ کی آمد سے متعلق انھوں نے کہا کہ کوویڈ-19 کی صورتحال بہتر ہوگی تو ہماری بھی خواہش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ کراؤڈ اسٹیڈیم آئے۔ 

ساتھ میں انھوں نے بتایا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ان کے فیورٹ کھلاڑی ہے اور وہ ان ہی کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئیں تھیں۔ 

انھوں نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھنا تھی وہ جلد آؤٹ ہو گئے۔

تازہ ترین