• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت خود کو بہترین اداکارہ قرار دینے کے بعد تنقید کی زد میں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار کرن پٹیل نے بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے خود کو ہولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ میریل اسٹریپ کے مقابلے میں بہترین اداکارہ قرار دیے جانے کے بعد انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا پر کرن پٹیل نے کنگنا کا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ اوپر والے نے ان کو بھیجا تو بھیجا ،لیکن ان کے ’بھیجے‘ میں بھیجا نہیں بھیجا ۔دوسری جانب بھارتی اداکار نکل مہتا نے بھی ٹو ئٹر پر میریل اسٹریپ کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ پر تنقیدی ٹوئٹ کی اور کہا کہ یہ میریل اسٹریپ نہیں ہیں بلکہ کنگنا رناوت ہیں جو میریل کا کردار حیرت انگیز طریقے سے نبھارہی ہیں۔واضح رہے کہ رواں ہفتے کنگنا کی جانب سے ٹوئٹر پر میریل اسٹریپ کا ذکر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی گئی تھی کہ وہ ان کی طرح مختلف کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔واضح رہے کہ رواں ہفتے کنگنا کی جانب سے ٹوئٹر پر میریل اسٹریپ کا ذکر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی گئی تھی کہ وہ ان کی طرح مختلف کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔کنگنا رناوت نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کہ وہ اپنے اس دعوے پر بحث کے لیے تیار ہیں، اگر کوئی اس سیارے(زمین) پر موجود مجھ سے بہتر اداکارہ دکھا دے تو میں وعدہ کرتی ہوں کہ اپنا یہ تکبر چھوڑ دوں گی لیکن تب تک میں اس فخر پر قائم رہ سکتی ہوں۔

تازہ ترین