کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سوئی گیس کی پائپ لائن میں تکنیکی خرابی دور کر کے گیس سپلائی بحال کر دی گئی ۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کوئٹہ گیس کی تر سیل مکمل بحال کردی گئی۔
سریاب میں تکنیکی خرابی کے باعث گیس کی فراہمی رات گئے معطل ہوگئی تھی جس کو پانچ گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا جس کے بعد کوئٹہ اور اطراف میں بلا تعطل گیس کی ترسیل جاری ہے۔
ترجمان نے صورتحال پر صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں گیس پر یشر کے مسئلہ پر کمپنی کے شکایتی مراکز سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔