آپ آف لائن ہیں
اتوار27؍شعبان المعظم 1442ھ 11؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سابق حکمرانوں نے معیشت کا جنازہ نکال کر ملک کو تباہ کیا، عثمان بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے معیشت کا جنازہ نکال کر پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ان لوگوں نے ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو تباہ کیا عوامی ترجیحات اور قومی مفادات کو فراموش کیا گیا۔

عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے، نظام میں سرائیت خرابیوں کو درست کرنے کیلئے مشکل فیصلے کئے ہیں، ذاتی مفادات کیلئے نہیں بلکہ عوام کی فلاح اور ملک کے مفاد کیلئے فیصلے کر رہے ہیں۔


وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اچھا وقت دروازے پر دستک دے رہا ہے،ملک اپنی حقیقی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا خواب حقیقت میں بدل رہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا اور مخالفین ہمیشہ کی طرح پیچھے رہ جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید