• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیبو لعل کی آواز نے اس دور میں بھی چھکا مار دیا : حرا مانی

پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے پی ایس ایل ترانہ گانے والی نصیبو لعل کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے اور ناقدین کو چُپ کروادیا۔

حرا مانی نے انسٹاگرام پر نصیبو لعل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اصل فنکار اصل ہی ہوتا ہے، واہ کیا گانا دیا ہے پی ایس ایل کو نصیبو لعل نے ۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’مزے کی بات یہ ہے کہ 1980 سے یہ آواز لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہے انٹرنیٹ کا دور تو اب آیا ہے۔نصیبو لعل کی آواز نے اس دور میں بھی چھکا مار دیا۔‘


اداکارہ نے کہا کہ ’ہم آپ کا احترام کرتے ہیں، آج کل کے لوگوں کو کیا پتہ کہ اصل فین فالوونگ ہوتی کیا ہے۔‘

تنقید کرنے والوں کو حرا مانی نے مشورہ دیا کہ ’ہماری نصیبو کی کامیابی اور آواز جس سے ہضم نہیں ہورہی وہ تکیہ میں منہ ڈالیں اور سو جائیں۔ کوئی اپنے خوابوں میں بھی اس آواز میں نہیں گا سکتا۔‘


اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں نصیبو لعل کو پی ایس ایل کی رانی قرار دیا اور کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔

تازہ ترین